ولادت حضرت امام جواد علیہ السلام
ولادت حضرت امام جواد علیہ السلام کے موقع پر آپ سب کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
حضرت امام جواد علیہ السلام کی ایک اہم حدیث:
عِزُّ المُؤمِنِ فی غِناهُ عَنِ النّاسِ.
مومن کی عزت اسی میں ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کا محتاج نہ ہو۔
(اعلام الدّین، ص 309)
حدیث کے اہم نکات:
۱- مومن پر ضروری ہے کہ وہ ہرحال میں عزیز بن کر رہے اور ہمیشہ عزت کی تلاش میں لگا رہے۔
۲- مومن کو چاہئے کہ اپنی نفسانی عزت کے علاوہ اپنے اور دوسروں کے لئے معاشرتی، سماجی، سیاسی، مالی اور اقتصادی عزت کا زمینہ فراہم کرتا رہے۔
۳- عزتمندانہ زندگی جینا قرآنی سبق ہے اور اسے عملی اور زبانی طور پر ہمارے اماموں {ع} نے ہمیں سکھایا ہے۔ کربلا اس سلسلے میں سب سے عظیم نمونہ ہے۔
۴- حرص، لالچ، نفسانی حقارت اور احساس کمتری وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو انسان کو ذلیل و پست و غلام بنادیتی ہیں۔
۵- لوگوں کا محتاج نہ ہونا، نفس اور نگاہ میں بلندی پیدا کرنا، بیجا توقعات سے دور رہنا وغیرہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو عزیز بناتی ہیں۔ ایسا انسان خدا اور اولیاء خدا کے علاوہ کسی کے سامنے ذلیل ہوکر نہیں جھکتا ہے۔
۶- بہت سے لوگ ہیں جو ایک روٹی کے لقمے کے لئے ذلیل ہوکر اِدھر اُدھر بھٹکتے رہتے ہیں یا کچھ مال و مقام و منصب کے لئے دوسروں کے سامنے حقیر ہوکر غلاموں کی طرح کھڑے ہوجاتے ہیں۔ لیکن مومنین کو بالکل بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔