اسلامی معارف

مولا علی علیہ السلام کی عادل حکومت

بہار عبادت - 1446- 2025 -بنیاد اختر تابان

اس ویڈیو میں حضرت علی علیہ السلام کی عادلانہ حکومت اور ان کے عدل و انصاف پر مبنی نظامِ حکمرانی کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کو اسلام میں عدل و انصاف کا بہترین نمونہ مانا جاتا ہے۔ ان کی حکومت میں ہر فرد کے حقوق کا خیال رکھا جاتا تھا، چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔ انہوں نے ہمیشہ حق بات کرنے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیا۔

ویڈیو میں امام علی علیہ السلام کی جانب سے ایک غریب یہودیہ کے ساتھ انصاف اور اس کے حق میں آواز اٹھانے اور اسی طرح  جناب عقیل کی جانب سے بیت المال سے قرض کی اداییگی کے لیے اضافی رقم مانگنے پر منع کردینے اور عذاب جنہم سے ڈرانے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح حضرت علی علیہ السلام کی حکومت کا یہ پیغام بیان کیا گیا ہے کہ ایک مثالی حکمران وہی ہوتا ہے جو اپنے فیصلوں میں عدل و انصاف کو مقدم رکھے اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر انصاف کرے۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×