حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبداللہ سیف (رہ) کی مجلس ترحیم
شیخ عبداللہ سیف (1928-2020) مشرقی افریقہ اور تانزانیہ کے معروف اور بزرگ عالم دین تھے۔ آپ افریقہ میں علامہ رضوی (رہ) کے ان ابتدائی شاگردوں میں سے تھے جن کو علامہ نے ابتدائی اور مقدماتی تعلیمات سے آراستہ فرماکر اعلیٰ تعلیم کے لئے نجف و ایران بھیجا تھا۔
مرحوم شیخ عبداللہ سیف عراق و ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جب دوبارہ تنزانیہ تشریف لے گئے تو انہوں نے علامہ رضوی (رہ) کی ہمراہی میں مختلف تبلیغی خدمات کو انجام دینا شروع کردیا اور مختلف پسماندہ علاقوں میں تبلیغی دورے کرتے رہے۔
بنیاد اختر تابان کی طرف سے مرحوم کے ایصال ثواب کی غرض سے قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی کی میزبانی میں مشرقی افریقہ کے علماء اور بزرگ شخصیتوں نے شرکت فرمائی اور اس پروگرام میں اجتماعی قرآن خوانی کے بعد سواحیلی زبان میں شیخ سلیم مویگا (کینیا) نے اور فارسی زبان میں آیۃ اللہ حسن زادہ لیلہ کوہی نے مجلس کو خطاب فرمایا۔
پروگرام میں کینیا اور تنزانیہ اور دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت فرمائی۔