حامی پیغمبرﷺ حضرت ابو طالب علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی کی تقریر
تاریخ کی عظیم شخصیت حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وفات کے موقع پر قم المقدسہ میں ’’حامی پیغمبرﷺ حضرت ابو طالب علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا۔
اس کانفرنس میں بنیاد اختر تابان کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی (دام عزہ) نے مختلف ممالک کے علماء و مقررین اور حاضرین کی موجودگی میں تقریر فرمائی، یہ کانفرنس مختلف چینلز اور سماجی میڈیا کے ذریعہ آنلائن نشر ہوئی۔
اس کانفرنس کا انعقاد اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے زیر نظر المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینی ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ہوا۔
اس تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اسلامی مقررین اور اسکالرز نے حضرت ابو طالب علیہ السلام پر اپنی تحقیقات کے نتائج کو پیش کیا۔ مرحوم علامہ رضوی (رہ) کے حفید ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین نے بھی تاریخ اور قرآن کے نقطہ نظر سے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے ایمان کی دلائل و وجوہات کو پیش فرمایا۔