اہتمام اعلان ولایت
اس ویڈیو کے خاص نکات:
۱- امام علی علیہ السلام کو خصوصی ماموریت کے تحت یمن بھیجنا اور واپسی پر ۱۲ ہزار ساتھیوں کے ساتھ مکہ پلٹنا اور مقام غدیر خم پر پیغمبراکرم ص سے ملحق ہونا۔
۲۔ حج کی واپسی پر ۱ لاکھ ۲۰ ہزار کے مجمع کو جمع کرنا۔ پیچھے رہنے والوں کا انتظار کرنا اور آگے بڑھ جانے والوں کو واپس بلایا جانا۔
۳۔ تمام افراد کو غدیر خم کے مقام پر جمع کرنا۔ جہاں گرمی کی شدت تھی۔۔۔۔
۴۔ تفصیلی خطبہ بیان کرنا۔
اعلان ولایت کے لئے مذکورہ اہتمام سے معلوم ہوتا ہے کہ “من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ” کا یہ اعلان صرف دوستی اور محبت کے اظہار کے لئے نہیں تھا بلکہ پیغمبراکرم ص اپنے بعد امت اسلامیہ کے لئے کے رہبر و امام معین فرما رہے تھے۔