اسیران کربلا کی یاد میں بنیاد اختر تابان کے دفتر میں مجلس عزا کا انعقاد-صفر المظفر1443
۲ صفرالمظفر بروز جمعرات، بنیاد اختر تابان قم کے دفتر میں اسیران اہل بیت علیہم السلام کے ایام غم کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں بنیاد کے اراکین اور طلاب کرام نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں جناب حسن جیدی صاحب نے تلاوت کلام پاک کے فرائض انجام دیئے اور اس کے بعد خصوصی مہمان آیۃ اللہ سید منذر حکیم (دامت برکاتہ) نے خطابت اور ذکر فضائل اہل بیت علیہم السلام بیان فرمائے۔ آپ حوزہ علمیہ قم کے بزرگ اساتید اور مشہور و معروف خطیب ہیں۔ آپ نے اپنے بیان میں علم و عالم کی اہمیت و عظمت کو بیان فرماتے ہوئے قرآن و روایات سے مختلف دینی معارف کا ذکر کیا۔
مجلس کا اختتام نوحہ خوانی اور اسیران کربلا کی مصیبت کے بیان پر ہوا۔ آخر میں علمائے کرام بالخصوص علامہ سید سعید اختر رضوی (رہ) اور تمام مومنین و مومنات کے ایصال ثواب کے لئے سورۂ فاتحہ کی قرائت کی گئی۔