بنیاد کی خبریںبنیاد اختر تابانتعاون طلاب کرام

میڈیا اداروں اور معاون تنظیموں کے لئے جلسۂ تقدیر و تشکر

بنیاد اختر تابان کی انتظامیہ نے اس ادارے کو اپنا تعاون پیش کرنے والے مختلف میڈیا اداروں اور معاون تنظیموں کے سربراہوں کی تقدیر و تشکر کے لئے ایک جلسہ کا انعقاد کیا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی نے اس جلسہ میں اصلاح میڈیا ہندوستان، زینب میڈیا ہندوستان، وی ٹو اسلام ہندوستان، مقصد حسینیؑ ہندوستان، مہدیؑ ٹی وی کینیا، شیعہ سواحیلی تانزانیا وغیرہ کے عہدہ داران اور اراکین کی تقدیر و تشکر کے ساتھ ساتھ مرحوم علامہ رضوی (رہ) کی خدمات کو زندہ کرنے اور اسی طرح ان کے آثار و افکار کو نئی نسل تک پہونچانے کی ضرورت پر زور دیا اور حاضرین سے اس راہ میں اپنا تعاون پیش کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔
اس جلسہ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے اشعار سے کیا گیا۔ جلسہ کے آخر میں حاضرین کو لوح تقدیر اور ہدیہ سے نوازا گیا اور اس کے بعد مختصر ضیافت کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×