مرحوم حاج مرتضی رمضان علی (رہ) کے ارتحال پر بنیاد اختر تابان کے زیر اہتمام مجلس ایصال ثواب کا انعقاد
مرحوم علامہ رضوی (رہ) کے ایک مخلص اور مددگار ساتھی مرحوم حاج مرتضی رمضان علی (رہ) کے ارتحال کے موقع پر بنیاد اختر تابان کی جانب سے قرآن خوانی اور ایک مجلس ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔
مرحوم حاج رمضان علی (رہ) تنزانیہ اور مشرقی افریقہ کے ممالک میں علامہ رضوی (رہ) کے تبلیغی قیام اور بلال مسلم مشن کی تأسیس اور اس ادارے کی خدمات میں ہمیشہ ایک اہم مددگار رہے۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد مشرقی افریقہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجۃ الاسلام شیخ حیدر علی صاحب نے سواحیلی زبان میں اور اس کے بعد ایران کے مشہور و معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین جناب نظری منفرد صاحب نے فارسی زبان میں مجلس کو خطاب فرمایا۔
بنیاد اختر تابان میں آپ کی رحلت کے موقع پر ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں برصغیر ہند اور افریقی ممالک کی مختلف شخصیات اور طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔ اس مجلس کے پروگرام میں علامہ رضوی (رہ) کے حفید ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی (دام عزہ) بھی شریک رہے اورآپ نے مرحوم علامہ سعید اختر رضوی (رہ) کے فداکار اور مخلص دوست مرحوم مرتضی رمضان علی (رہ) کی زحمات و خدمات کو یاد فرماتے ہوئے تقدیر و تشکر کیا۔ مجلس کا اختتام مکتب اہل بیتؑ کے تمام مرحوم خدمت گزاروں کے لئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔