«حی علی العزاء» کے عنوان سے عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد
ماہ محرم اور ایام عزاء کی مناسبت سے بنیاد اختر تابان میں مختلف زبانوں میں مجالس کا انعقاد ہوا ہے۔
حالات اور کرونا کی بیماری کے مدنظر ان مجالس کو ریکارڈ کیا گیا جن کو سرزمین قم پر موجود مایہ ناز مبلغین و ذاکرین نے خطاب فرمایا اور کربلا کی تحریک کے مقاصد، اہداف عزاداری، فضائل اور مصائب امام حسین علیہ السلام کو بیان کیا گیا۔
مذکورہ مجالس کو ایام عزا خاص طور پر عشرہ اولی میں مختلف چینلز اور سماجی میڈیا گروپس کے ذریعہ سے پخش کیا کیا۔ ان مجالس کو چار زبانوں انگریزی، اردو، گجراتی اور سواحلی میں خطاب کیا گیا۔ انگریزی کی مجلس کو حجۃ الاسلام سید کاظم رضوی صاحب نے خطاب فرمایا۔ اردو کی مجالس کو حجج الاسلام و المسلمین مولانا سید مراد رضا صاحب، مولانا سید نصرت بخاری صاحب، مولانا نقی عسکری صاحب نے اور گجراتی کی مجالس کو حجج الاسلام مولانا سید جوہر عباس رضوی اور مولانا مصطفی رتنانی صاحب نے اور سواحلی کی مجالس کو حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ سلیم مویگا (کینیا) نے خطاب کیا ہے۔ اسی طرح مذکورہ مجالس کے لئے مختلف شعرائے کرام منجملہ جناب فیروز عباس خان، سید فروغ مہدی، سید ابوالحسن صاحبان کے توسط سے پیش خوانی، اشعار اور مرثیہ خوانی کو بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مجالس اور مخاطبین کی تعداد زیادہ ہونے اور مختلف زبانوں کی وجہ سے مجالس کو مختلف چینلز اور گروپ کے ذریعہ اور مختلف اوقات میں نشر کیا گیا۔